اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے حشمت میڈیکل کالج کے طالب علموں کو فیس کی رقم واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ طالب علموں کی فیس کالج مالکان کے اثاثے نیلام اور بنک اوکائونٹس میں موجود پیسوں سے ادا کی جائے۔بدھ کو جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔وکیل اسٹوڈنٹس نے کہاکہ
حشمت میڈیکل کالج بند ہو گیا،عدالتی حکم کے باجود ہماری فیس واجبات ادا نہیں کیے جا رہے۔وکیل نے کہاکہ سپریم کورٹ توہین عدالت کی کارروائی کرے۔ایف آئی اے نے کہاکہ کالج کی اکاونٹس مجمند ہیں،اثاثے بھی ضبط ہے،پراپرٹی نیلام کرکے واجبات ادا ہو سکتے ہیں ۔بعد ازاں سپریم کورٹ نے حشمت میڈیکل کالج کے طالب علموں کو فیس کی رقم واپس کرنے کا حکم دیدیا ۔