مولانا محمد حنیف کی دھماکے میں شہادت،مولانافضل الرحمان نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا،حکومت پر سنگین الزامات عائد

28  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے امیر مولاناْ فضل الرحمن نے چمن میں دھماکے خلاف اتوار کو بلوچستان میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان  کیا ہے۔ ایک بیان میں مولانا فضل الرحمن نے صوبہ بھر کے تمام ضلعی ہیڈاکوارٹر میں پر امن مظاہروں کا اعلان کیا۔انہوں نے کہاکہ  مولانا محمد حنیف جمعیت علماء اسلام کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مرکزی مجلس عاملہ کے رکن اور ہمارے قریبی دوست تھے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ مولاناْحنیف پر ہونے  والے دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، پسماندہ گان  کے غم میں برابر کے شریک ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت اور ریاستی ادارے جو امن کے دعوے کرتے رہے، وہ تمام دعوے دم توڑ گئے ہیں، جن قوتوں نے کہا تھا کہ ہم نیدہشت گردی کے خلاف جنگ  جیت لی ہے،اور امن قائم ہوگیا، ہمیں بتائیں کون سی جنگ جیتی کہا امن قائم ہوا۔انہوں نے کہاکہ مولانا محمد حنیف پر ہونے والے حملہ کہ بعد علماء کرام اور ھرپر امن شہری غیر محفوظ ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نا اھل حکومت عوام کو انکی جان و مال کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس طرح کہ دھماکوں سے ہمارے حوصلہ پست نہیں ہوں گے، اکتوبر میں آزادی مارچ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ کارکنان اکتوبر میں پر امن طریقہ سے اسلام آباد کا رخ کریں، مولانا حنیف کا خون رنگ لائے گا، حکومت کو اس خون کا جواب دینا ہوگا۔ مولاناْ فضل الرحمن نے چمن میں دھماکے خلاف اتوار کو بلوچستان میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان  کیا ہے۔ ایک بیان میں مولانا فضل الرحمن نے صوبہ بھر کے تمام ضلعی ہیڈاکوارٹر میں پر امن مظاہروں کا اعلان کیا۔انہوں نے کہاکہ مولانا محمد حنیف جمعیت علماء اسلام کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مرکزی مجلس عاملہ کے رکن اور ہمارے قریبی دوست تھے۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ مولاناْحنیف پر ہونے  والے دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…