اب مرکزی بینک نہیں بلکہ کون ڈالر کی قیمت طے کرے گا؟گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر باقر رضا نے بڑے اقدامات کا اعلان کردیا

28  ستمبر‬‮  2019

کراچی(این این آئی)گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقرنے کہاہے کہ حکومتی کوششوں سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہورہا ہے، زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے تو عالمی برادری سے بار بار مالی امداد لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ڈالر کی قیمت کے تعین کے لیے آئی ایم ایف نے کوئی ہدف نہیں دیا۔ مارکیٹ کی بنیاد پر قیمت کا تعین ہورہا ہے۔خصوصی انٹرویوکے دوران گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کہاکہ معیشت کی سمت درست ہوگئی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بھی کم ہورہا ہے۔انہوں نے کہاکہ2015میں جاری کھاتوں کا خسارہ جی ڈی پی کا صرف

ایک فیصد تھا، 2018میں دو ارب ڈالر ماہانہ تک پہنچ گیا تھا۔ ہماری کوششوں سے کم ہوگیاہے۔ڈاکٹر رضا باقر نے بتایا کہ صرف پاکستان کی برآمدی مالیت ہی نہیں کم ہورہی۔ حریف ممالک کی صورتحال بھی ایسی ہی ہے، چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شرح مبادلہ میں استحکام اہم چیلنج ہے۔ بینکوں سے مشاورت کرکے بتادیاہے کہ اب مرکزی بینک ڈالر کی قیمت طے نہیں کرے گا۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہاکہ زرمبادلہ کے ذخائر زیادہ ہوں گے تو معاشی بحران کے باوجود عالمی برادری سے مالی امداد لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…