ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

عمران خان کی دو ٹوک تقریر پر آزادکشمیر میں بھی جشن ،وطن واپسی پر سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو یہ کام کرنا چاہئے ، بڑا مطالبہ کردیا گیا

datetime 28  ستمبر‬‮  2019 |

مظفرآباد/ راولپنڈی(این این آئی)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کر کے خود کو کشمیری عوام کا سفیر ثابت کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے  صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کشمیر کے ساتھ پاکستان کے تعلق کا حق ادا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی وطن واپسی پر تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو ان کا استقبال کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تقریر کے دوران چھ بار تالیاں بجائی گئی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ دنیا پاکستان کے مئوقف کو سمجھ چکی ہے اور نریندر مودی ایک ظالم شخص کی شکل میں سامنے آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکا ہے۔ہندوستان کے جمہوریت اور سیکولرازم کی حقیقت دنیا پر عیاں ہو چکی ہے۔اب دنیا کو خطے میں امن و استحکام کی خاطر مسئلہ کشمیر کے فوری حل کیلئے عملی اقدامات کرنے چاہئے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک جرأت مند رہنماء کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ان کی باتوں اور خیالات کو دنیا توجہ سے سن رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو جنوبی ایشیا میں حالات کی خرابی کی ذمہ داری ہندوستان پر عائد ہو گی۔کروڑوں انسانوں کا مستقبل بھی دائو پر لگا رہے گا۔سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی قربانیاں رنگ لا رہی ہیں،ان قربانیوں کے نتیجے میں کشمیر آزاد ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ایک تاریخی تقریر کی جس میں عالمی برادری کے ضمیر کو جنجھوڑا اور دنیا پر یہ واضح کیا ہے کہ جو ظلم اور بربریت اور کرفیو کشمیر میں انڈیا نے نافذ کیا ہوا ہے اور جس طریقے سے نہتے لوگوں کی وہاں نسل کُشی ہو رہی ہے،بین الاقوامی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔نریندر مودی پر زور دینا چاہئے کہ وہ وہاں کرفیو اُٹھائے اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ میں جو حق خودارادیت دیا تھا وہ حق ان کو دیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…