اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانی اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 579 پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا گیاہے اور وطن واپس پہنچ چکے ہیں ۔ کمیٹی میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ان تمام قیدیوں کو محمد بن سلمان کے احکامات کے بعد
سعودی جیلوں سے رہا کیا گیاہے جو کہ انہوں نے دورہ پاکستان کے موقع پر دیئے تھے ۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ولی عہد محمد بن سلمان سے دورہ پاکستان کے موقع پر درخواست کی تھی کہ وہ سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے اقدامات کریں جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے فوری طور پر احکامات جاری کئے۔