اسلام آباد (آن لائن) ٹرسٹ انویسٹمنٹ بینک کے عہدیداران نے کہا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے سرمایہ کاری کی جارہی ہے اور مستقبل قریب میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان کی معیشت میں لائیں گے، انہوں نے کہا کہ اگلے دس سال تک دس ارب روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے،جبکہ آئندہ آنے والے دس سالوں میں پاکستان کا شمار بھی ترقی یافتہ ممالک میں ہو گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،
بدھ کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ورلڈ بینک کے سابق ڈائریکٹر مسٹر لی نے کہا کہ ٹرسٹ انوسٹمنٹ بنک کا نیاچیئرمین ہونے کے ناطے پاکستان میں بنک ٹیکنالوجی، زراعت،انرجی، مین پاور دیگر شعبہ جات میں سرمایاکاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں،مسٹر لی نے کہا کہ جنوبی کوریا 1960 میں پاکستان کا معاشی منصوبہ لیکر چلا تھا اور آج اس کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا ہے جبکہ پاکستان بھی یہ سقط رکھتا ہے کہ آئندہ دس سالوں میں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو،انہوں نے سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی جبکہ آنے والے دس سالوں میں دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے اورتمام سرمایہ کاری ٹرسٹ انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ کی چھتری تلے کی جائے گی، ٹرسٹ انویسٹمنٹ کے عہدیداران نے مزید کہا کہ ماضی میں لوٹے جانے والے فنڈز کی واپسی کیلئے نیب حکام سے توقعات رکھتے ہیں کہ وہ ہمیں ہر ممکن سہولت میسرکریں گے، جبکہ امیدکرتے ہیں کہ ایس ای سی پی اپنے نئے چیئرمین عامر خان کی سربراہی میں اپنا کردار بہتر بنائے گی۔ اوروہ ٹی آئی بی ایل کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے،انہوں نے میڈیا کو بریف کرتے ہوئے کہا کہ تمام منصوبوں کی جانچ ٹرسٹ انویسٹمنٹ بینک کرے گا اور اس کے بعد حتمی تجویز BOI کو دی جائے گی،اور اس سلسلہ میں ٹرسٹ انویسٹمنٹ بنک اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہے کہ
جنہوں نے ٹی آئی بی ایل کو درکار سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ کابھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انھوں نے تقریبا 4000 خاندانوں کوامداد فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے کہا کہ ہم مزید مالیاتی اداروں میں ضم اور انشورنس کے ساتھ ساتھ سپورٹ یونٹوں میں بھی سرمایہ کاری کریں گے تاکہ ملک میں لائی جانے والی سرمایہ کاری سے ان منصوبوں کو تمام فوائد مل سکیں،انہوں نے مزید کہا کہ ہم غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور
پاکستانی کمپنیوں کو بڑے پلیٹ فارم پر لے جانے، اسٹاک مارکیٹوں اور خاص طور پر متبادل سرمایہ کاری مارکیٹ اور برطانیہ میں لندن میٹل ایکسچینج تک رسائی اوربین الاقوامی سطح پر نمائندگی کیلئے دفاتر کھولیں گے۔جبکہ مستقبل میں ڈاکٹر لی و دیگر عہدیدارآئندہ سال میں ٹرسٹ انویسٹمنٹ بینک کے زیر اہتمام ایک کانفرنس کا انعقاد بھی کریں گے جہاں اعلی بینک / بینکروں اور دیگر سرمایہ کاروں کو شرکت کرنے اورتجاویز پیش کرنے کی ترغیب دی جائے گی،