اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم آزاد کشمیرکامشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان سے ان کے بیان پر اظہار ناراضگی ،آپ کے بیان سے متاثرین زلزلہ کی دل آزاری ہوئی، آپ کو اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ بیانات نہیں دینے چاہئیں تھے اس کلچر کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے جبکہ دوران ملاقات وزیر حکومت شوکت علی شاہ اور احمد رضا قادری کی بھی فردوس عاشق اعوان سے تلخی ہو گئی ،شوکت شاہ نے کہا کہ ہم پاکستان کو سب کچھ سمجھتے ہیں آپ کا
بیان ناقابل قبول ہے جس کے جواب میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میرے بیان کو غلط اور توڑ مروڑ کر پیش کیا تو شوکت شاہ نے کہا کہ جھوٹ نا بولیں ہم نے ویڈیو دیکھی ہے آپ نے یہ کہا ہے اب شرمندہ ہونے کے بجائے دفاع نہ کریں جبکہ احمد رضا قادری نے فردوس عاشق اعوان کو کہا کہ آج میں نے آپ کے خلاف پریس کانفرنس کرنی تھی جو زبان آپ نے استعمال کی اس سے متاثرین کی دل آزاری ہوئی جس کے جواب میں فردوس عاشق اعوان نے پھر وضاحت دی۔