راولپنڈی (آن لائن) آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز نے میرپور میں نقصانات کا فضائی جائزہ مکمل کر لیا۔ پاک فوج کے دستے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچ چکے ہیں امدادی کارروائیوں میں حصہ لیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری
بیان کے مطابق آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹروں کی مدد سے میرپور کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا فضائی مکمل کر لیا گیا ہے۔ آرمی چیف کی ہدایت پر پاک فوج کے دستے متاثرہ علاقوں میں پہنچ چکے ہی جہاں وہ امدادی کارروائیوں میں حصہ لیں گے۔ پاک فوج کے دستے میرپور، جاتلاں اور جری کس پہنچے ہیں۔