میرپور(این این آئی)ڈی آئی جی میرپور سردار گلفراز نے کہا ہے کہ میرپور آزاد کشمیر میں زلزلہ کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 23 ہوگئی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی میرپور سردار گلفراز نے کہا کہ میرپور آزاد کشمیر میں زلزلہ کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 23 ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کی تعداد 400 سے زائد ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاں بحق افراد ور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ سکتا ہے۔ آزاد کشمیر کے شہر
میر پور میں منگل کے روز آنے والے شدید نوعیت کے زلزلے میں ضلع ہنگو کا رہائشی طالب علم بھی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق حمید اللہ نامی طالب علم میر پور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں فائنل ائر کا سٹوڈنٹ تھا جو زلزلے کے وقت ہاسٹل میں مبینہ طور پر چھلانگ لگا کر گرنے کے باعث جاں بحق ہوگیا ہے۔ مرحوم طالب علم ہنگو شہر کے نواحی علاقے شاہو خیل کا رہائشی بتایا جاتا ہے جس کا جنازہ آج ادا کیا جائے گا۔