کراچی(آن لائن) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) ایئر مارشل ارشد محمود ملک نے کہا ہے کہ 6 ماہ کے عرصے میں قومی ایئر لائن کا ریونیو 41 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے
پی آئی اے کے سی ای او کا کہنا تھا کہ بروقت صحیح اقدامات کرنے سے پی آئی اے کی مالی صورتحال بہت بہتر ہوچکی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ 2 ماہ کے دوران پی آئی اے میں مزید طیارے شامل کیے جائیں گے اور آئندہ 3 سالوں کے دوران طیاروں کی تعداد میں اضافے کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے نے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے لیے اپنی پرواز کھول دی ہے اور جلد ہی دبئی جانے والی پروازوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ارشد ملک کا کہنا تھا کہ پی آئی اے نے بیرونی تجارت کو فروغ دینے کے لیے بہت سے اقدامات کیے جارہے ہیں اور گارگو سمیت دیگر سروسز بہتر بنائی جارہی ہیں۔علاوہ ازیں پی آئی اے نے تاجر برادری کے لیے خصوصی کاؤنٹرز بھی قائم کردیے ہیں۔ سی ای او پی آئی اے نے مزید کہا کہ بیرون ملک پروازوں پر قومی ایئر لائن مسافروں کی سروس فیس میں 5 فیصد جبکہ تاجر برادری کے لیے اس مد میں 7 فیصد کی رعایت دے گی۔خیال رہے کہ اس وقت پی آئی اے فلیٹ میں 7 سو 77 طیارے فعال ہیں اور کارگو کی گنجائش میں بھی 80 فیصد اضافہ کیا گیا جس سے ایئر لائن کو خسارہ کم کرنے میں مدد ملی تھی۔