اسلام آباد(نیوزڈیسک)زلزلے کے بعد ایک اور خطرے نے سِر اُٹھالیا،محکمہ موسمیات نے مسلسل دو دن موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کردی، تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلے کے جھٹکوں سے بڑے پیمانے پر مکان اور
عمارتیں گر گئی ہیں جس کی وجہ سے اب تک 20افراد کی ہلاکت اور 100سے زائد شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم محکمہ موسمیات کے کے ایک اور تشویشناک اعلان نے خطرے میں مزید اضافہ کردیاہے جس سے امدادی کارروائیاں متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیاجارہاہے، محکمہ موسمیات نے مسلسل دو روز تک موسلا دھار بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری کیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں بننے والا مون سون سسٹم ملک کے شمالی اور مشرقی حصوں میں پھیل سکتاہے جس کے باعث تیز بارش کے باعث فلڈنگ کا بھی خطرہ ظاہر کیاگیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون سسٹم جمعرات سے مزید مضبوط ہوجائے گا جس کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں تیز بارشوں کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد، آزادکشمیر اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقے بارش سے زیادہ متاثر ہونگے جبکہ سندھ کے بھی مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ظاہر کیاگیا ہے ۔