جہلم (این این آئی)شدید زلزلے کے جھٹکوں کے باعث اپر جہلم کینال میں شگاف پڑنے کی وجہ سے پانی قریبی دیہات میں داخل ہوگیا۔چیئرمین نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے بتایا کہ اپر جہلم کینال میں شگاف پڑنے کی وجہ سے پانی قریبی دیہات میں داخل ہو گیا ہے۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ منڈا پْل اور میرپور کو بھمبر سے منسلک کرنے والے پْل کو بھی نقصان پہنچا۔انھوں نے بتایا کہ منگلا ڈیم کے آپریشن تھوڑی دیر کیلئے معطل کیے گئے تھے مگر اب انھیں دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اپنے ماتحت صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو ہر ممکنہ حفاظتی تدابیر لینے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔جاری بیان میں عوام سے کہاگیاکہ اس وقت آزاد کشمیر میں اگر آپ کو کسی قسم کی امداد کی ضرورت ہے یا آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کیسے محفوظ رہ سکتے ہیں تو ایسی صورت میں ان نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں۔مشتاق منہاس، وزیر اطلاعات آزاد کشمیر03315450001،قیصر اورنگزیب، ڈی سی میرپور 03015035424،ڈاکٹر اعظم، ڈی سی کوٹلی 05826920763،محمد طیب، ڈویڑنل کمشنر 03004106967،کرنل علاؤالدین، ڈائریکٹر ڈزاسٹر رسپونس 03311131313،کیپٹن سید عماد عابد، ایس ایس پی جہلم 03009521434،پولیس کنٹرول روم جہلم 05449270057،ڈی پی او آفس جہلم 05449270042 اور ڈی پی او دفتر گجرات 0539260026 شامل ہیں۔