منگل‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2024 

آزاد کشمیرسمیت ملک کے مختلف شہروں میں شدید زلزلے سے 20افراد جاں بحق،300سے زائد زخمی،ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کرد ی گئی،تفصیلات جاری

datetime 24  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /میر پور /سماہنی/جہلم /ملتان /سرگودھا /مردان /شانگلہ /مالا کنڈ (این این آئی)آزاد کشمیر،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شدید زلزلے کے جھٹکوں کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 20افراد جاں بحق اور 300سے زائد زخمی ہوگئے،زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد،آزاد کشمیر اور جہلم کے ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کرد ی گئی،

کئی مکانات گر گئے،سڑکوں ٹوٹ گئیں جس کے باعث آمدورفت معطل ہوگئی،زخمیوں کو.سپتالوں تک پہنچانے میں دشواری کا سامنارہا،زلزلے کے باعث بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم، گاڑیاں الٹ کر تباہ،گھروں کی کھڑکیاں اور شیشے ٹوٹ گئے، زلزلے کی شدت 5.8ریکارڈ کی گئی،یہ دورانیہ 8 سے 10 سیکنڈ تک تھا،گہرائی 10 کلو میٹر تھی،زلزلے کا مرکز جہلم کے شمال میں 5کلو میٹر تھا، زلزلے کے جھٹکوں کے باہر مختلف شہروں میں لوگ کلمہ طیبہ اور درود شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں،عمارتوں اور دفاترسے باہر نکل آئے اور کئی گھنٹے کھلے آسمان تلے گزارے، آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری رہا جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا جبکہ پاک فوج کے جوانوں،این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے اور دیگر ریسکیواداروں نے اپنا کام شروع کردیا تاہم بجلی کا نظام درہم برہم،سڑکوں کے ٹوٹنے کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔تفصیلات کے مطابق منگل کو تقریباً سہر چار بجکر ایک منٹ پر آزاد کشمیر،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت میں 5.8 ریکارڈ کی گئی ہے،

جس کی گہرائی زیرِ زمین 10 کلو میٹر تھی۔زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کا مرکز جہلم کا شمالی علاقہ تھا۔اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، جڑواں شہر راولپنڈی کے علاوہ پنجاب کے علاقوں خوشاب، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ، میانوالی، منڈی بہاؤالدین، ملتان، اوکاڑہ، قصور، خانیوال، گجرات، کامونکی، مریدکے، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، ساہیوال، پتوکی، چونیاں، پاکپتن، دیپالپور، حجرہ شاہ مقیم، نارنگ منڈی اور سیالکوٹ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیر کے ضلع میر پور، بھمبر اور سماہنی میں بھی زلزلوں کے جھٹکے محسوس کئے گئے، اطلاعات کے مطابق میر پور میں کئی مکانات گر گئے، زلزے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ سڑکیں پھٹ گئیں اور زمین پر کھڑی الٹ گئیں اور گھروں کی کھڑیاں اور شیشے بھی ٹوٹ گئے۔اطلاعات کے مطابق میرپور میں زلزلے سے عمارت گرگئی جس کے نتیجے میں وہاں موجود 50 افراد ملبے تلے دب گئے۔ متعددافراد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں پشاور، چارسدہ، سوات، خیبر، ایبٹ آباد، باجوڑ، نوشہرہ، مانسہرہ،بٹ گرام، تورغر، شانگلہ، بونیر، دیر،اپر دیر، لوئر،چترال، مالاکنڈ اور کوہستان میں بھی زلزلے کی جھٹکے محسوس کیے گئے۔ذرائع کے مطابق زلزلے کے جھٹکے آٹھ سے دس سکینڈ تک محسوس کئے گئے،زلزلے جھٹکوں کے بعدمختلف شہروں میں لوگ کلمہ طیبہ اور درود شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور کئی گھنٹے کھلے آسمان تلے گزارے۔ چیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض نے بتایا کہ زلزلے سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کچھ علاقے متاثر ہوئے

جبکہ اس سے سب سے زیادہ نقصان میرپور آزاد کشمیر میں ہوا۔ڈی آئی جی گلفراز خان نے بتایا کہ زلزلے میں جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہوگئی اور 300 سے زائد افراد زخمی ہیں، ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 بچوں سمیت 5 افراد شامل ہیں جن میں 17 سالہ سمیر، حمید اللہ، نسیم بی بی، 10 سالہ بچی اور ایک 60 سالہ شخص وغیرہ شامل ہیں۔ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔تاہم چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ

جنرل محمد افضل نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ فی الحال زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہے جبکہ 100 کے قریب افراد زخمی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ زلزلے سے جاں بحق ہونیوالوں کے بارے میں ایک اطلاع یہ ملی کہ تعداد 17، دوسری اطلاعات کے مطابق 15 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ میں فی الحال دس افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرسکتا ہوں۔ میرپور کے علاقے جاتلاں سے موصول ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں شدید تباہی کے مناظر کو دیکھا گیا

جبکہ ڈپٹی کمشنر میر پور آزاد کشمیر نے بتایا کہ ایک مسجد کے مینار بھی شہید ہوگئے جس سے کئی افراد زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانبڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف نے بتایا کہ جہلم کی تحصیل دینا میں چک رانجھا کے مقام پر گھروں کو نقصان پہنچا ہے جس سے ایک خاتون جاں بحق اور 22 افراد معمولی زخمی ہوئے۔ادھر زلزلہ پیما مرکز کے ڈپٹی ڈائریکٹر نجیب احمد نے کہاکہ لوگوں کو احتیاط کرنی چاہیے کیونکہ زلزلے کے آفٹرشاکس بھی آسکتے ہیں۔ادھر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی پاک فوج کو فوری طورپر میر پور میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کمک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی ہدایت پر سول انتظامیہ کی مدد کے لیے آرمی کے دستے اور میڈیکل اسٹاف بھیج دیا گیا جس نے رات بھر امدادی کاموں میں حصہ لیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز نے میرپور میں نقصانات کا فضائی جائزہ مکمل کرلیا، جڑی کس اور چاتلاں کے علاقوں میں فضائی جائزہ لیا گیا۔دریں اثناء این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے اور دیگر ریسکیواداروں نے اپنا کام شروع کردیا ہے اور نقصانات کے حوالے سے معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹنٹ جنرل محمد افضل کے مطابق زلزے کا مرکز جہلم اور میرپور کا علاقہ تھا، انہوں نے بتایا کہ جن علاقوں میں زیادہ نقصان ہوا ہے وہ دور دراز کے علاقے نہیں وہاں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔وزیراطلاعات آزاد کشمیر مشتاق منہاس کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد آزاد کشمیر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حید رنے اپنا دورہ ملتوی کردیا ہے اور وہ خود امدادی کارروائیوں کی نگرانی کرتے رہے۔دریں اثناء لاہور میں شدید ترین زلزلہ کے جھٹکوں کے بعد فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ادھر این ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں آفٹر شاکس آنے کاخدشہ ہے جس کے باعث لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔



کالم



ہرقیمت پر


اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…