اتوار‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2026 

خوفناک زلزلہ،ریسکیو آپریشن کے لئے ہائی الرٹ کی ہدایات،منگلا ڈیم کی ٹربائن بند، 900 میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی

datetime 24  ستمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی جانب سے ریسکیو آپریشن کے لئے ہائی الرٹ کی ہدایت کی گئی ہے۔ منگل کو جاری ایک بیان میں انہوں نے سول سائیڈ سے آزاد کشمیر انتظامیہ اور آرمی کے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی قسم کی ناگہانی آفت سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد انتظامیہ اور ادارے ہائی الرٹ رہیں۔ انہوں نے طبی امداد اور میڈیکل سہولیات کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔ آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں زلزلے کے بعد منگلا ڈیم بند ہونے سے 900 میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی۔

واپڈا ذرائع کے مطابق جس وقت زلزلہ آیا 900 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی تھی، منگلا ڈیم بند ہونے سے 900 میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی۔ذرائع نے بتایا کہ 900 میگاواٹ شارٹ فال سے مختلف شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھنے کا خدشہ ہے اور بجلی گھر کی بندش کے باعث لوڈشیڈنگ میں 3 سے4 گھنٹے کا اضافہ ہوسکتا ہے۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث میرپور میں ریڈیو پاکستان کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا، ملازمین نے نشریات کھلے آسمان تلے جاری رکھیں۔ منگل کو آزاد کشمیر اور پاکستان کے مختلف شہریوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔سابق ڈی جی ریڈیو پاکستان مرتضی سولنگی کے مطابق میرپور میں واقع ریڈیو پاکستان کی عمارت کو نقصان پہنچا اور ملازمین نے نشریات کا سلسلہ کھلے آسمان تلے جاری رکھا۔قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اپنے ماتحت صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو ہر ممکنہ حفاظتی تدابیر لینے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔جاری بیان میں عوام سے کہاگیاکہ اس وقت آزاد کشمیر میں اگر آپ کو کسی قسم کی امداد کی ضرورت ہے یا آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کیسے محفوظ رہ سکتے ہیں تو ایسی صورت میں ان نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں۔مشتاق منہاس، وزیر اطلاعات آزاد کشمیر03315450001،قیصر اورنگزیب، ڈی سی میرپور 03015035424،ڈاکٹر اعظم، ڈی سی کوٹلی 05826920763،محمد طیب، ڈویڑنل کمشنر 03004106967،کرنل علاؤالدین، ڈائریکٹر ڈزاسٹر رسپونس 03311131313،کیپٹن سید عماد عابد، ایس ایس پی جہلم 03009521434،پولیس کنٹرول روم جہلم 05449270057،ڈی پی او آفس جہلم 05449270042 اور ڈی پی او دفتر گجرات 0539260026 شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…