آستانہ (این این آئی) قازقستان میں جاری اسپیکرز کانفرنس میں اسد قیصر نے بھارت کو آئینہ دکھایا دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابققازقستان میں جاری اسپیکرز کانفرنس میں اسد قیصر نے بھارت کو آئینہ دکھایا دیا، اسپیکر قومی اسمبلی کی تقریر کے دوران بھارتی راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین کا شور شرابا کیا،
اسپیکر شور شرابے کو خاطر میں لائے بغیر کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتے رہے۔شدید شور شرابے کے باوجود کشمیری عوام کا مقدمہ کانفرنس کے شرکاء کے سامنے بھرپور انداز میں پیش کیا۔اسپیکر نے کہاکہ مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی بربریت نے انسانیت کو شرمندہ کیا۔