لاہور(این این آئی)ٹریفک وارڈن نے بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے مبینہ اغوا کار کو بھی قابو کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ علی رضا نامی ملزم چار سالہ بچے کو زبردستی ساتھ لے جا رہا تھا۔ مشکوک جاننے پر ڈیوٹی پر موجود وارڈنز نے ملزم سے بچے کی چیخ و پکار بارے دریافت کیاتوملزم کی مشکوک حرکات پر بچے سے پوچھا
گیا۔ پوچھ گچھ کے دوران علی رضا نامی ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم ٹریفک وارڈن عنصر نے ملزم کا پیچھا کرتے ہوئے اسے قابو کر لیا۔بچے کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی ہے جو مزید مزید بتانے سے قاصر ہے۔ وارڈنز نے ملزم علی رضا کو پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ ورثاء کے بچے کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔