کراچی(این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ طوفان کی شکل اختیار کرگیا، طوفان سے کراچی کوئی خطرہ نہیں، تاہم کراچی میں 25 اور 26 ستمبر کو ہلکی بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے بتایاکہ
بحیرہ عرب میں ہواکا کم دباؤ طوفان کی شکل اختیار کرگیا، طوفان کراچی سے510 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں ہے، طوفان کو ہیکا کا نام دیا گیا ہے، جسے کے معنی شکریہ کے ہے، جو عمان کے ساحل سے ٹکرائے گا۔سردار سرفرازنے بتایاکہ طوفان سے کراچی کو کوئی خطرہ نہیں تاہم طوفان آگے بڑھنے تک کراچی میں سمندی ہوائیں معطل رہیں گی، ماہی گیروں کے کھلے سمندر میں جانے پر پابندی ہوگی۔چیف میٹرولوجسٹ نے کراچی میں 25 ستمبر کو ہلکی بارش اور تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی ہے جس سے گرمی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔محمکہ موسمیات کے مطابق26 سے29 تک بھارتی گجرات سے ایک اور ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم بنے گا، جس کے باعث 26 ستمبر کے بعد کراچی کا درجہ حرارت40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں درمیانی نوعیت کی ہیٹ ویو کا اثر منگل تک رہے گا، حیدرآباد اورسکھر میں بھی گرمی کا پارہ ہائی رہے گا۔