بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

سونے کی بالیاں بیچ کر بچے کی گمشدگی کے اشتہار لگوائے، بچے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایس ایچ او اور ڈی پی او کو دکھائی، چونیاں میں ایک بچے کی غمزدہ والدہ نے افسوسناک تفصیلات بتا دیں

datetime 23  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چونیاں میں غمزدہ والدین میں سے ایک والدہ نے ایک نجی ٹی وی چینل کو بتایا کہ میرا بیٹے اپنے والد کے ساتھ ہی کام کرتا تھا لیکن اس دن چار بجے میرا شوہر تو آ گیا لیکن میرا بیٹا ساتھ نہ آیا، میرا بیٹا ایک پل بھی میرے بغیر نہیں رہتا تھا، جب میں نے شوہر سے پوچھا کہ علی حسنین کدھر ہے تو اس کے والد نے بتایا کہ تمہیں پتہ تو تمہارا بیٹا خود ہی آ جاتا ہے لیکن میں نے اس کے والد افضل سے کہا کہ نہیں تم جاؤ اسے لے آؤ،

جب وہ گھر نہ آیا تو ہم نے اس کی تلاش شروع کر دی، بچے کی والدہ نے کہا کہ اس کی سی سی ٹی وی ویڈیو ہر کسی کو دکھائی، ایس ایچ او، ڈی پی او اور سب پولیس والوں کو دکھائی کہ میرے بیٹے کا کچھ کر دو۔ اس کی والدہ نے کہا کہ آگے سے ان لوگوں نے کہا کہ ہم تفتیش اور تلاش کر رہے ہیں، اس موقع پر غمزدہ ماں نے کہا کہ میں لوگوں کے گھروں میں کام کرتی ہوں اور میری سونے کی بالیاں تھیں وہ بچے کی گمشدگی کا اشتہار بنوانے کے لیے بیچ دیں، ہر جگہ پر خود اشتہار لگا کر آئی ہوں، اس کی والدہ نے بتایا کہ اپنے بچے کو زندہ پانے کے لیے میں نے ہر طرح کی کوشش کی لیکن پولیس والوں نے میرے بچے کے کپڑے مجھے پہچاننے کے لیے دئیے جو میں نے پہچان لئے لیکن اس کے بعد کوئی چیز مجھے نہیں دی گئی، غمزدہ والدہ نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مجھے جلد از جلد بچے کی کوئی چیز دی جائے تاکہ میں اپنے بچے کی قبر پر جا کر دعا تو مانگ سکوں۔ بچے کے اغوا ہو جانے کے بعد تھانے گئے اور درخواست دی جس پر پولیس والوں نے کہا کہ آپ گھر جاؤ ہم کچھ کرتے ہیں لیکن انہوں نے کچھ بھی نہیں کیا، دوسرے دن گئی ان لوگوں کی منت سماجت کی اور کہا کہ بھائیوں میرے بچے کا کچھ کر دو۔ بچے کی والدہ نے کہا کہ میں پورے ضلع میں گئی لیکن میری کسی نے کوئی بات نہیں سنی۔ اس موقع پر غمزدہ والدہ نے کہا کہ اگر پولیس پہلے اغوا ہونے والے بچے کے بارے میں تفتیش کر لیتی تو دوسرا بچہ اغوا نہ ہوتا اور پھر تیسرا بھی نہ ہوتا لیکن پولیس نے کچھ نہیں کیا۔ علی حسنین کی غمزدہ والدہ نے وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرے بچے کے قاتل کو جلد از جلد گرفتار کرکے میری آنکھوں کے سامنے لایا جائے اور مجھے انصاف دلایا جائے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…