اسلام آباد (این این آئی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن)کے سنیٹر جاوید عباسی اور پی ٹی آئی کے ڈاکٹر شہزاد میں تلخ کلامی ہوئی۔ پیر کو قائمہ کمیٹی کااجلاس رحمن ملک کی زیر صدارت ہوا جس میں مسلم لیگ (ن)کے سنیٹر جاوید عباسی
اور پی ٹی آئی کے ڈاکٹر شہزاد میں تلخ کلامی ہوئی۔ ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہاکہ مسلم لیگ کی حکومت نے کشمیر کے مسلے پر کچھ نہیں کیا۔ سینیٹر جاوید عباسی نے کہاکہ 70 سال میں اتنا بڑا اقدام بھارت نہیں لے سکا اس حکومت کے دور میں لے لیا گیا۔