لاہور (این این آئی) پنجاب حکومت کی جانب سے غیر ملکی بینکوں سے لیا 56 کروڑ کا قرض ضائع کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التواجمع کروادی گئی ۔ مسلم لیگ(ن) کی رکن اسمبلی عظمی بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک التوا کار کے متن میں کہاگیا ہے کہ پنجاب حکومت غیر ملکی بینکوں سے 56کروڑ کا قرض ضائع کر بیٹھی ہے۔وفاقی حکومت نے پنجاب سے فنڈز کے ضیاع پر جواب طلب کرلیا۔ وفاقی حکومت کے
غیر ملکی قرضوں سے جاری منصوبوں کی تفصیلات طلب کرنے کے بعد پی اینڈ ڈی بورڈ اور محکمہ خزانہ متحرک ہوگئے ہیں۔ وفاق نے پنجاب حکومت سے صوبائی اکاونٹس سے ضائع کیے جانے والے فنڈز کی تفصیلات طلب کیں جس میں انکشاف ہوا ہے کہ صوبائی محکموں کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث 56 کروڑ روپے کا قرض ضائع ہوگیا۔ ان محکموں میں پی ایند ڈی بورڈ، آبپاشی اور محکمہ سیاحت شامل ہیں۔