(ن) لیگ نے حکومت سے رابطہ کرلیا، معاملات نواز شریف کی ضد کی وجہ سے خراب،ایک اور ن لیگ بننے کی پیش گوئی کردی گئی

21  ستمبر‬‮  2019

لاہور(این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے انکشاف کیا ہے کہ (ن) لیگ نے حکومت سے رابطہ کیا ہے اوربات چیت کا سلسلہ دوسری بارشروع ہوا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جب تک یہ پیسے نہیں دیں گے وزیر اعظم عمران خان انہیں نہیں جانے دیں گے۔نو سے دس دن میں پتا چلے گا کہ بیل منڈھے چڑھتی ہے یا نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ معاملات ٹھیک نہ ہوئے تو مسلم لیگ (ن)ٹوبنے گی،

پہلے بھی معاملات نواز شریف کی ضد کی وجہ سے خراب ہوئے۔دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن میں کوئی نہ کوئی تبدیلی آنے والی ہے، پیش گوئی ہے کہ کچھ دن میں اہم ن لیگی رہنما ملک چھوڑ کر باہر چلے جائیں گے۔ گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ میری ذاتی رائے ہے کہ مسلم لیگ ن میں تبدیلی کی بات خاموشی سے لیکن کہیں نہ کہیں چل رہی ہے۔ پیشن گوئی کرتاہوں کہ پارٹی کی قیادت اب شہباز شریف سنبھالیں گے۔ زیر حراست سیاستدانوں کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کہہ چکے ہیں کہ پیسوں کی انکوائری ہو جائے تو پھر کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی مذہب کارڈ استعمال کرنے پر مولانا فضل الرحمان کے ساتھ نہیں اور نہ (ن) لیگ کسی مذہبی کارڈ کے استعمال میں شامل ہوگی، مولانا فضل الرحمان گرم جگہ پر پاؤں نہ رکھیں، نواز شریف ضد کر کے معاملات خراب کر دیتے ہیں، اب شہباز شریف کی سیاست کا امتحان ہے وہ درمیانی راستہ نکالنے کی کوشش میں ہیں، جنہوں نے پاکستان کا مال کھایا وہ لندن سے بھی گرفتار ہوسکتے ہیں،معاملات طے ہو رہے ہیں، آصف زرداری کے آدمی پیسے دے رہے ہیں،سی پیک بند نہیں ہوا اور اس طرح کی باتیں ہماری حکومت کے خلاف زہریلا پراپیگنڈا ہے، عمران خان کے دورمیں ایم ایل ون مکمل ہوگا،

وزیراعظم جنرل اسمبلی سے واپس آکر نو یا دس اکتوبر کو چین جائیں گے،ننکانہ صاحب کو 15نومبر سے اپ گریڈ کریں گے اب ریلوے کی فریٹ ہولڈنگ اور لینڈ ٹارگٹ ہے، فریٹ سیکٹر میں 15 ٹرینیں چلاؤں گا۔ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہکشمیر کا مسئلہ 52 سال بعد سلامتی کونسل میں وزیر اعظم عمران خان لے کر گئے‘ کشمیر پر سودے بازی کرنیوالے زہریلا پراپیگنڈا کر رہے ہیں‘ انہوں نے کہا کہ وہ کل بھمبر، سماہنی جاکر کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرینگے،

وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف کی قیادت میں بھرپور طریقے سے کشمیر کا کیس آگے جائے گا اور کشمیر کو آزادی دلا کر رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی فوج ٹارگٹ کے ساتھ ہمہ وقت تیار ہے اور پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ بھارت کی طرف سے اگر کوئی حملہ ہوتا ہے تو وہ خود نیست و نابود ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کو پیک کر دینے کا میڈیا میں تاثر بہت بڑی زیادتی ہے،چین ہمارا آزمودہ دوست ہے چین کے ساتھ ہماری دوستی سمندر سے گہری اور ہمالیہ سے بلندہے،

یقین دلاتاہوں کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان ایم ایل ون کے ساتھ ہیں،وزیر اعظم نے مجھے خود بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کے اجلاس کے بعد 9 یا 10 اکتوبر کو چین جاؤں گا اور ہم نے 100 فیصد ایم ایل ون کے ٹریک کو بچھانا ہے، وزیر اعظم سمجھتے ہیں کہ ایم ایل ون پاکستان کی معیشت کی مین شریان ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ سی پیک کیخلاف پراپیگنڈہ کرنیوالے جان لیں کہ ایم ایل ون عمران خان کے دور میں ہی بنے گا۔ مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ لوگوں کو ناموس رسالتؐ پر اکٹھا کررہے ہیں‘

ہم بھی ناموس رسالتؐ کے سپاہی ہیں اور مدارس کو اسلام کے مینار سمجھتے ہیں لیکن مولانا فضل الرحمن کا مقصد کچھ اور ہے، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ مذہبی کارڈ کو استعمال کرنے میں مولانا فضل الرحمن کا ساتھ نہیں دے گی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ اسلامی ممالک میں امن و بھائی چارے کی فضاء قائم ہو۔ ایک اورسوال پر ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی سیاست اس وقت امتحان میں ہیں، وہ مذاکرات کو کامیاب کرانے کے زبردست حامی ہیں تاہم نواز شریف اپنی ضد کی وجہ سے معاملات کو اکثر خراب کر دیتے ہیں پھر بھی شہباز شریف کوشش کر رہے ہیں کہ کوئی درمیانی راستہ نکلے۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی ٹیم نے پیسے دینے شروع کر دیئے ہیں کیونکہ وہ کھلے دل کے آدمی ہیں لیکن نواز شریف کی پارٹی کنجوس ہے۔ ایک سوال پر شیخ رشید احمد نے تاجروں کی طرف سے ہڑتال کی کال کے حوالے سے سوال پر کہا کہ تاجروں سے مذاکرات ہونے چاہئیں‘ وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر سے بات کروں گا کہ وہ تاجروں کو آن بورڈ لیں اور ان کے مسائل کو سلجھایا جائے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد کے موقع پر ان کی سہولت کیلئے سپیشل ٹرین چلائی جائے گی‘ ریلوے کا فریٹ میرا ٹارگٹ ہے‘ اسی سال فریٹ ٹرینوں کی تعداد 15 تک لے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…