کوئٹہ(آن لائن) غیر سرکاری تنظیم نے پاکستان زیادتی کے واقعات کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی بلوچستان میں 23واقعات رونما ہوئے رپورٹ کے مطابق جنوری سے جون تک 1304بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا سب سے زیادہ پنجاب میں 652زیادتی کا نشانہ بنے جبکہ سندھ میں 458، بلوچستان میں 32، خیبرپختونخوا میں 51، اسلام اباد میں 90 جب کہ آزاد کشمیر میں 18، گلگت بلتستان کے 3 بچے زیادتی کا نشانہ بنے۔اسی عرصے کے دوران صرف لاہور میں 50بچے زیادتی کا نشانہ بنے۔
رپورٹ کے مطابق 12 بچوں اور بچیوں کو مدرسہ جات میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، جنوری سے جون کے دوران 729 بچیاں اور575 بچے زیادتی کا شکار ہوئے، اس عرصے میں روزانہ 7 سے زائد بچے زیادتی کا شکار ہوئے پاکستان میں رواں سال جنوری سے جون تک 1300 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیاغیر سرکاری تنظیم ساحل نے سال 2019 میں بچوں سے زیادتی واقعات کی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق جنوری سے جون تک 1304 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔