جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

حکومتِ پاکستان کی جانب سے لاکھوں افغان مہاجرین کو مہاجر کارڈ جاری، اب تک کتنے لاکھ افغان مہاجرین رجسٹرڈ ہو چکے؟کتنے لاکھ افغان مہاجرین کے بنک اکاؤنٹ کھولے گئے،حیرت انگیز انکشافات

datetime 21  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومتِ پاکستان کی جانب سے 8 لاکھ 24 ہزار افغان مہاجرین کو مہاجر کارڈ دیے گئے ہیں۔یہ تفصیلات چیف کمشنر افغان مہاجرین سلیم خان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سیفران کا اجلاس میں بریفینگ دیتے ہوئے بتائیں۔سلیم خان کا کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ 20 سے 22 فیصد کارڈز ایسے ہیں جو تقسیم نہیں ہوتے کیونکہ کارڈز کی تقسیم کے دوران ہی افغان مہاجرین جا چکے ہوتے ہیں۔

افغان مہاجرین کی رجسٹریشن اور بنک اکاؤنٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اب تک 14 لاکھ افغان مہاجرین رجسٹرڈ ہو چکے ہیں جبکہ 2 لاکھ افغان مہاجرین کے بنک اکاؤنٹ کھولے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کارڈز کی فراہمی کے لیے دیگر اداروں کی معاونت کی ضرورت ہے کیونکہ وہاں کارڈز کی تیاری اور تقسیم میں مشکلات کا سامنا ہے۔چیف کمشنر افغان مہاجرین کے مطابق افغان مہاجرین کے ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق پالیسی واضح نہیں، کوشش کریں گے کہ قانون کی حدود میں رہتے ہوئے افغان مہاجرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ افغان باشندوں کا تعلیمی نصاب اپنا ہے، حکومت نے ان کے نصاب کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا ہے، ریاست کے خلاف تعلیمی نصاب پر حکومت کے تحفظات ہیں، ڈیورنڈ لائن، مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر ان کے نصاب میں ابہام پایا جاتا ہے۔سلیم خان نے کمیٹی کو بتایا کہ بیرون ممالک سے تعلقات پر افغان تعلیمی نصاب میں منفی مواد تھا، اس نصاب پر بروقت مانیٹرنگ سے مواد کو قبضے میں لیا گیا تھا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 5 بار مہاجر کارڈز تقسیم کی گئے ہیں۔قائمہ کمیٹی کی جانب سے افغان مہاجرین کو لائسنسز کے اجراء کا معاملہ جلد از جلد حل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ حکومتِ پاکستان کی جانب سے 8 لاکھ 24 ہزار افغان مہاجرین کو مہاجر کارڈ دیے گئے ہیں

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…