اسلام آباد (این این آئی) وزارت قانون نے کہا ہے کہ پروڈکشن آرڈر سے متعلق قانون میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، کرپشن کیسز میں ملوث ارکان پارلیمنٹ پروڈکشن آرڈرز کا فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزارت قانون حکام نے بتایا کہ قومی اسمبلی کے رولز آف پروسیجر اینڈ کنڈکٹ آف بزنس کے سیکشن 108 جبکہ سینیٹ کے متعلقہ رولز
کے سیکشن 84 میں ترمیم کی جائیگی۔ذرائع کے مطابق آئندہ چند ہفتوں میں پروڈکشن آرڈر سے متعلق رولز میں ترمیم کا کام مکمل کر لیا جائے گا اور مسودے کی منظوری متعلقہ ہاؤس سے سادہ اکثریت سے لی جائے گی۔ وزارت قانون کے مطابق کرپشن سے متعلق مقدمات میں ملوث رکن پارلیمنٹ کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہیں ہوسکیں گے۔