ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قصور میں بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کیو ں سامنے آرہے ہیں؟ کی وجوہات سامنے آ گئیں،اہم ترین ادارے کی رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات

datetime 21  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن )قصور میں بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی وجوہات سامنے آ گئیں۔ سانحہ چونیاں کے حوالے سے اہم ترین ادارے کی رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر قصور میں ہی ایسے واقعات کیوں ہو رہے ہیں؟۔

قومی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے مرتب کی گئی رپورٹ کے مطابق ایسے وااقعات کا اصل سبب وہاں موجود سینکڑوں سینما گھر،قحبہ خانے اور منشیات فروشی کے اڈے ہیں۔لاہور کے قریب ہونے کے باوجود وہاں بچوں کے لیے کام کرنے والا کوئی ادارہ ہے نہ ہی کوئی این جی او اس حوالے سے کام کر رہی ہے۔زینب قتل کیس کے بعد چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے وہاں کام کرنے حوالے سے فیصلہ ہوا تھا مگر اس پر عمل نہ ہو سکا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قصور میں بڑھتے ہوئے واقعات کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف افراد سے ملاقاتیں کی گئیں اور پوچھ گچھ کی گئی تو یہ بات سامنے آئی کہ قصور میں ہر تیسری گلی میں چائے کے ہوٹل، گھروں کے کمرے اور دکانیں منی سینما گھر بنے ہوئے ہیں۔بچوں اور بڑوں کو اخلاق سے گری ہوئی فلمیں دکھائی جاتی ہیں۔وہیں ایسی ناساز حرکتیں بھی ہوتی ہیں جو ناقابل بیان ہیں۔گھروں سے مردو خواتین منشیات فروخت کرتے ہیں۔ویڈیو گیمز اور سنوکر کلبز کی آڑ میں گھنانی حرکات ہوتی ہیں،،بچوں سے زیادتی کے ہونے والے واقعات کا صرف 5 فیصد رپورٹ ہوتا ہے۔اس کھیل میں کئی گروہ شامل ہیں۔شکایت کی جائے تو سیاسی مداخلت اور پولیس کا حصہ ملزم کو بچا لیتاہے۔پولیس اور سوال خفیہ ادارے جانتے ہوئے بھی کچھ رپورٹ نہیں کرتے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…