جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے کون سے 2اہم رہنما وزیراعظم بننا چاہتے ہیں؟اس بار امپائر کی انگلی کے بجائے ”کاکڑ فارمولا“ استعمال ہوسکتا ہے، حافظ حسین احمد نے نام بتادیئے

datetime 20  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم(آن لائن):جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان اور سابق سینیٹرحافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ عمران خان نیازی جے یو آئی سے این آر او کے لیے قومی اور بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ سے تعاون کی بھیک مانگ رہے ہیں مگر انہیں کسی صورت این آر او نہیں ملے گا اس بار امپائر کی انگلی کے بجائے ”کاکڑ فارمولا“ استعمال ہوسکتا ہے، اکتوبر میں اسلام آباد اور پنڈی کا موسم ہی نہیں بلکہ موسمی تبدیلی کے ساتھ تبدیلی کے نعرے والے بھی تبدیل ہونگے،

مشیر اطلاعات سستی شہرت کے لیے عمران نیازی کے موقف کے خلاف بیانات دے رہی ہیں۔حافظ حسین احمد نے مزید کہا کہ کل اپوزیشن کو این آر او نہ دینے کے دعویدار خود اپنے این آر او کے لیے دردر کی خاک چھان رہے ہیں اور جے یو آئی سے این آر اوکے لیے قومی اور بین الاقومی اسٹیبلشمنٹ سے تعاون کی بھیک مانگ رہے ہیں مگر اس حوالے سے ان کی دال نہیں گلے گی ان کو کسی صورت این آر او نہیں ملے گا، انہوں نے کہا کہ اس بار امپائر کی انگلی کے بجائے ”کاکڑ فارمولا“ استعمال ہوسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت کے آستین میں پلنے والے سانپ اور سنپولے بھی وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں بلکہ شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری اپنی اس خواہش کو چھپا بھی نہیں سکے، مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے حافظ حسین احمد کاکہنا تھا کہ مشیر اطلاعات نے ہمیں کشمیر کی طرف مارچ کا مشورہ دیا ہے جبکہ عمران خان نیازی پاکستان سے کشمیریوں کی حمایت کے لیے جانے والے پاکستانیوں کو ظالم قرار دے چکے ہیں عمران نیازی مودی کی زبان بول رہے ہیں اور مشیر اطلاعات سستی شہرت کے لیے عمران خان نیازی کے موقف کے خلاف بیانات دے رہی ہیں انہیں پہلیعمران نیازی کے  بیان کی مذمت کرنا چاہئے بعد میں وہ کشمیریوں کے حمایت اور تعاون کے لیے پاکستانیوں کو کشمیر کی طرف مارچ اور حمایت کرنے کی ہدایت دیں، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دعاگو ہے کہ پیپلز پارٹی آصف زرداری اور مسلم لیگ(ن) نوازشریف کے فیصلوں اور خواہشات کا احترام کرتے ہوئے آزادی مارچ میں جے یو آئی کے شانہ بشانہ نظر آئیں، انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں اسلام آباد اور پنڈی کا موسم ہی نہیں بلکہ موسمی تبدیلی کے ساتھ تبدیلی والے بھی تبدیل ہونگے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…