جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سابق ڈی جی پارکس اورمیئر کراچی کے مشیر قائم خانی کی کرپشن، اہم سیاستدانوں کو بھی حصہ دیاگیا،گھر کے باتھ روم تک2مرلے پر محیط، سنسنی خیز انکشافات

datetime 20  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کے ایم سی کے سابق ڈی جی پارکس اورمیئر کراچی کے مشیر لیاقت قائم خانی نے نیب کی حراست میں انکشاف کیا ہے کہ وہ سابق عہدیداروں اور اہم سیاستدانوں کو بھی کرپشن کی رقم میں حصہ دیتے تھے۔نیب کے ہاتھوں گرفتار لیاقت قائم خانی پر الزام ہے کہ انہوں نے20 سال میں کراچی کے 71 پارک صرف کاغذات میں بنائے، پارکس میں جعلی کام کرانے کے لیے جعلی کمپنیاں بنائیں۔

نیب کی جانب سے لیاقت قائم خانی کے خلاف تین مزید ریفرنسز بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے،ان کے گھر سے برآمد اثاثوں کی مالیت 10 ارب روپے اوربرآمد سونے کی اشیا کی مالیت 15 کروڑ سے زائد ہے۔لیاقت قائم خانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے، کرپشن اور جعلی دستاویزآت کے ریفرنس بھی فائل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نیب کا دعوی ہے کہ انہوں نے ایک ارب روپے ہڑپ لیے ہیں۔واضح رہے کہ جعلی اکاونٹس کیس میں تحقیقات کرتے ہوئے نیب راولپنڈی نے اسلام آباد میں مقیم کراچی کے سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کے کراچی کے گھر پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کے ساز وسامان کی دستاویزات برآمد کرلیں۔چھاپے کے دوران برآمد ہونے والی 8 لگژری گاڑیوں میں مرسیڈیز اور لینڈ کروزر بھی شامل ہیں جبکہ جدید اسلحے کی بڑی تعدادبھی برآمد کی گئی۔اس کے ساتھ ساتھ سونا، قیمتی زیورات اور کراچی اور لاہور کے بنگلوز کی دستاویزات بھی سامنے آئی ہیں۔ان کے گھر سے 4  بائی 6 فٹ کے 2 بڑے لاکر ز بھی پکڑے گئے۔سابق ڈی جی پارکس کے ذاتی سامان میں سے سونے کے بٹن اور کف لنکس بھی برآمد ہوئے ہیں۔ملزم لیاقت قائم خانی کو گزشتہ روز باغ ابن قاسم کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ان پر بطور ڈی جی پارکس جعلی ٹھیکے دینے اور کلفٹن کے ایک پارکس کا بڑا پلاٹ غیر قانونی الاٹ کرنے کا الزام ہے۔نیب کے مطابق سابق ڈی جی پارکس کا گھر انتہائی پر تعیش اور عالی شان ہے اور ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتا۔

اس گھر کے دروازے ریموٹ کنٹرول سے کھلتے ہیں اورگھر کے اندر باتھ روم 2 مرلے پرمحیط ہیں۔لیاقت علی قائم خانی مئیر کراچی کے مشیر اور ایک بڑی سیاسی شخصیت کے فرنٹ مین کی حیثیت سے کام کرتا رہا ہے۔نیب کی ٹیم نے ملزم کو گرفتار کر کے اسلام آباد منتقل کرنے کیلئے راہداری ریمانڈ حاصل کرلیا۔علاوہ ازیں سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کا کہنا ہے کہ تمام مقدمات کا سامنا کروں گا اور ثابت کروں گا کہ میرے اوپر لگائے گئے سارے الزامات غلط ہیں اور میں بے گناہ ہوں، میری ہر قسم کی جائیداد میں میرے اور میری اہلیہ کے خاندان کا بھی تعلق ہے، کوئی بھی چیز ناجائز نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…