لاہور(این این آئی)بچوں پر زیادتی کے خلاف کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم ”ساحل“کی سال2019 جنوری تا جون کے دوران بچوں پر زیادتی کے واقعات کی جاری کردہ رپورٹ”ظالم اعداد“کے مطابق1304بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔رپورٹ کے مطابق سال2019 جنوری تا جون کے دوران729بچیاں جبکہ575بچے زیادتی کا شکار ہوئے۔ان واقعات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس سال2019 جنوری تا جون روزانہ7سے زائد بچے زیادتی کا شکار ہوئے۔
ان خیالات کا اظہار ساحل کے سینئر ریجنل کوارڈی نیٹر سجاد بھٹی نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔رپورٹ کے مطابق کم عمری کی شادی کے40واقعات جبکہ1واقع میں بچی کو ونی کیا گیاہے۔12بچوں اور بچیوں کو مدرسہ جات میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔اس طرح ہسپتال، ہوٹل، کار، کلینک، کالج،