جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

ایک درجن سرکاری اداروں کو بیچنے کا فیصلہ پی ٹی آئی حکومت نے اجاز ت دیدی

datetime 19  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)کابینہ کی نجکاری کمیٹی کے منعقدہ اجلاس میں ایک درجن سرکاری اداروں کی نجکاری کا عمل شروع کرنے کی اجازت دے دی۔نجکاری کمیٹی نے ایل این جی سے چلنے والے 2 بجلی گھروں کی اسٹریٹجک فروخت کے لیے ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی بھی منظوری دی۔

ایل این جی سے چلنے والے بجلی گھر نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ ( این پی پی ایم سی ایل) کی ملکیت ہیں جس کا انتظام و انصرام حکومت کے پاس ہے۔ ان بجلی گھروں کی فروخت سے 3 کھرب روپے کی نان ٹیکس آمدن ہونے کی توقع ہے۔حکومت مخصوص مالیاتی اہداف حاصل کرنے کے لیے رواں مالی سال میں دونوں بجلی گھروں کی نجکاری شامل کرنے کی خواہش مند ہے۔کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے پاور ڈویژن کی جانب سے عدم تعاون کی فضا میں اسلام آباد الیکٹرک کمپنی ( آئیسکو) اور لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو ) کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے۔کابینہ کی نجکاری کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کے حکومتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں عدم تعاون پر وزارت توانائی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے وزارت توانائی سے کہا ہے کہ یا تو نجکاری میں تعاون کرے یا پھر اپنے تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کرے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اجلاس میں فعال نجکاری پروگرام میں اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن اور آئیسکو اور لیسکو کے کچھ حصے کی شمولیت کی منظوری دی گئی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…