اسلام آباد(آن لائن) اتحاد تنظیمات المدارس دینیہ نے جمعیت علماء اسلام کے آزادی مارچ میں شرکت سے انکار کردیا ہے،مدارس کا سیاسی سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے، دینی مدارس کے معاملات پر حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رکھیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتحاد تنظیمات المدار س کے ترجمان مولانا حنیف جالندھری نے کہاہے کہ ملک بھر کے دینی مدارس
خالصتاً تعلیمی کام سرانجام دے رہا ہے ان مدارس کا سیاسی سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے انہوں نے کہاکہ مو لانا فضل الرحمن مدارس پر نہیں بلکہ اپنے ووٹرز پر انحصار کررہے ہیں مولانا فضل الرحمن کی خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں حکومتیں بنتی رہی ہیں انہوں نے کہاکہ تیس اگست کو حکومت کے ساتھ مدارس کے معاملات پر معاہدہ ہوچکا ہے جس پر عملدرآمد کاانتظار ہے۔