اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

چین کے تعاون سے پہلے پری فیبریکیٹڈ ہاؤسنگ منصوبے کا افتتاح، سستا ترین گھرکتنے دن میں تعمیر ہوسکے گا؟جانئے

datetime 18  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لا ئن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کو سستے گھروں کی فراہمی یقینی بنائی جا ئے گی ،پہلے سے تیار شدہ گھروں سے عوام کو کم وقت میں اپنا گھر میسر ہوگا، حکو مت سرمایہ کاروں کے لئے کا روبار میں آسانیاں پیداکر رہی ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے ملک میں پہلے پری فیبریکیٹڈ ہاؤسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد

رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ منصوبے کے آغاز پر چین کے سفیر کا شکریہ ادا کر تا ہو ں جنہو ں نے سی پیک اور سرما یہ کا ری کا نفرنس کے انعقاد میں معاونت فراہم کی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار سستے گھروں کا منصوبہ شروع کیا گیا، گوادر میں فائیو سٹار منصوبہ 6 ماہ میں مکمل کر لیا گیا، ہاؤسنگ منصوبے میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں، 4 سے 5 ماہ میں لوگوں کو ان گھروں میں منتقل کیا جاسکتا ہے، ترکی اور بھارت میں اس کا کامیاب تجربہ کیا گیا، کراچی میں 40 فیصد سے زائد کچی آبادی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا لاہور اور دیگر بڑے شہروں میں بھی کچی آبادیاں ہیں، زراعت اور پری فیبری کیٹڈ ہاؤسنگ منصوبہ اہم ترجیح ہے، یہ چینی کمپنی کا معیاری، سستا اور جلد مکمل ہونیوالا منصوبہ ہے، پاکستان میں زراعت کی پیداوار سست روی کا شکار ہے، زرعی شعبے کے فروغ کیلئے چینی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرینگے، پاکستان زرعی ملک ہے، زرعی پیداوار میں اضافے سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔انہو ں نے کہا کہ تجارتی خسارے کو ختم کرنے کیلئے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ کرنا ہے، حکومت سرمایہ کاروں کیلئے کاروبار میں آسانیاں پیدا کر رہی ہے، میں سرما یہ کاروں کو پا کستان میں خوش آمدید کہتا ہو ں ہما رے ہاں ہائوسنگ شعبے میں بہت مو اقع ہیں وزارت تجا رت اور بورڈ آف انو سیٹمنٹ تجارت آسان بنا نے کی کو شش کر رہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…