راولپنڈی (این این آئی) اے ایس ایف نے کارروائی کے دور ان نیو اسلام آباد ائیر پورٹ پر پی آئی اے کی فضائی میزبان سے جیولری برآمد کرلی ۔ ذرائع کے مطابق فضائی میزبان زارا سلیم سے تین سو اسی گرام جیولری برآمد ہو۔
فضائی میزبان کے مطابق یہ سونا کسی دوست کو گفٹ کرنا تھا۔ ذرائع نے بتایاکہ فضائی میزبان سے سونا واپس بھجوا کر اسے جانے کی اجازت دے دی گئی، ذرائع کے مطابق فضائی میزبان پی آئی اے کی پرواز پی کے 791 سے برمنگھم جا رہی تھی۔