منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے قابل تحسین خدمات سرانجام دیں جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

datetime 18  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہرنائی (این این آئی ) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای اینڈ واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ لیفٹیننٹ جنر ل عاصم باجوہ نے قابل خدمات سرانجام دیں جس سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے بلوچستان میں امن وامان اور ترقی کیلئے قابل تحسین خدمات انجام دی ہیں اور بلوچستان کی ترقی کیلئے حکومت کی ہرممکن مدد

اور تعاون کرنے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ سطح اجلاسوں میں جس طرح بلوچستان کادفاع کیا اور صوبے کی ترقی کیلئے بات کی اس سے ان کی بلوچستان سے لگن ومحبت کااندازہ لگایا جاسکتا ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کے خدمات کو بلوچستان عوام ہمیشہ یاد رکھے گے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ بلوچستان میں نئے تعینات ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کو کمانڈر سدرن کمانڈ تعینات ہونے کا خیرمقدم کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل وسیم ا شرف کی بلوچستان میں تعیناتی خوش آئند ہے صوبائی وزیر نے کہا کہ وسیم ا شرف امن وامان کے ساتھ ساتھ صوبے کی ترقی وخوشحالی کیلئے صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے صوبے کو لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف جیسے قابل اور بہادر افسر کی ہمیشہ سے ضرورت رہی ہے جس کی تعیناتی سے صوبے میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی صوبائی وزیر نورمحمد دمڑ نے کہاکہ حکومت بلوچستان اور سیکورٹی فورسز ایک پیج پر ہے جوکہ ملکر صوبے کی امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…