بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

خیبر پختونخوا میں طالبات کے عبایا پہننے کامعاملہ! خاتون اوّل بھی پردہ نشین ‘کیا ریاست مدینہ کے داعی نوٹس منسوخی پر ایکشن لیں گے؟ مفتی تقی عثمانی نے وزیراعظم سے مداخلت کا مطالبہ کردیا

datetime 18  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن) مفتی تقی عثمانی نے خیبر پختونخوا میں عبایا کو لازمی قرار دیے جانے کا حکم نامہ منسوخ کرنے پر وزیراعظم عمران خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔مفتی تقی عثمانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہری پور اور پشاور میں طالبات کو عبایا پہننے کی تاکید قرآن کریم کے عین مطابق تھی اور مبارکباد کی مستحق، لیکن افسوس کہ

خیبرپختونخوا کی حکومت نے فوراً اس نوٹی فکیشن کو منسوخ کردیا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت خاتون اوّل بھی پردہ نشین ہیں اور ان کے شوہر (وزیراعظم) ریاست مدینہ کے داعی کیا وہ اس حرکت کا نوٹس نہیں لیں گے؟ ۔واضح رہے کہ 2 روز قبل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل پشاور نے ایک سرکلر جاری کیا تھا ،جس میں ضلع ہری پور میں اسکول کی طالبات کے لیے عبایا یا چادر لینے کو لازمی قرار دیا گیا تھا۔بعدازاں نوٹیفکیشن منسوخ  کردیا گیا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…