اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

شہبازشریف،عمران خان پر مہربان ،وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کے دوران اپوزیشن لیڈر نے ن لیگی کارکنوں کو حیران کن ہدایات جاری کردیں

datetime 18  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا اور یواین سے خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر کے حوالے سے دنیا کو آگاہ کرنا اولین ترجیح ہو گا۔وزیراعظم کے دورہ امریکا سے قبل اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ بھارت پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے مابین اختلافات کا فائدہ نہیں اٹھا سکے گا۔

مسئلہ کشمیر پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف پی ٹی آئی اور ن لیگ ایک ہو گئے ہیں۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے حکومت کو کشمیر ایشو سمیت امریکا میں ہونے والے یواین اجلاس میں بھارتی وزیراعظم کی تقریر کے دوران مسلم لیگ ن کے امریکا میں حمایتیوں کو بھارت کے خلاف مظاہروں میں تحریک انصاف کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کروا دی۔خیال رہے وزیراعظم عمران خان کاواشنگٹن میں کامیاب جلسہ کے انعقاد کے حکومت نے نیویارک میں بھی بڑے جلسے کا پلان بنایا تھا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امورنعیم الحق کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ستمبر میں نیویارک میں بھی بڑا جلسہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نیویارک میں بھی جلسہ کریں گے۔ نعیم الحق نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے وزیر اعظم عمران خان کو زبردست رسپانس دیا تھا۔،وزیراعظم عمران خان نیویارک میں بھی اوورسیز پاکستانیوں سے مخاطب ہونگے۔واضح رہے کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی بھی 22 ستمبر کو امریکا میں انڈین کمیونٹی سے خطاب کریں گے۔نریندر مودی کا وزیراعظم بننے کے بعد امریکا میں بھارتیوں سے یہ تیسرا خطاب ہو گا۔ نریندر مودی کے اس جلسے کا انعقاد بھی اس وقت کیا جائے گا جب وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…