جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری،ریٹائرمنٹ پرکتنے فیصد پنشن پیشگی ادا کردی جائیگی؟شاندار اعلان کردیا گیا

datetime 18  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)آڈیٹر جنرل جاوید جہانگیر نے کہا ہے کہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین، پنشنرز اور سرکاری ملازمین کو جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے بہتر اور بر وقت سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور پنشن ادائیگیوں کے پیشگی نظام سے تمام ریٹائرڈ ملازمین کو بہتر اور بروقت سہولیات مہیا کی جا سکیں گی۔

جبکہ پنشنرز کو درپیش مشکلات اور مسائل کے حل سے ”اے جی پی آر“ کے موجودہ اور حالیہ اقدامات قابل ستائش اور میرے لئے باعث مسرت ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ”اے جی پی آر“ ہیڈآفس میں ریٹائرڈملازمین اور پنشنرز کو پنشن کی پیشگی ادائیگی کے جدید ترین کمپیوٹرائزڈ نظام اور پنشنرز کارڈ کے اجراء کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ آڈیٹر جنرل نے کہا کہ اداروں کو مضبوط بنانے کیلئے کئے جانیوالے اقدامات سے عوام الناس بالعموم اور سرکاری ملازمین کو بالخصوص بہتر خدمات مہیا کی جا سکیں گی۔انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں حکومتی مشینری اور اداروں میں کام کرنے کا طریقہ کار انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کی وجہ سے تیزی سے تبدیل ہور ہا ہے۔ماضی میں پنشنرز اور سرکاری ملازمین کو کافی مشکلات کا سامنا رہاتاہم اب جدید ترین کمپیوٹرائزڈ نظام سے ادائیگیوں اور پنشن کی پیشگی ادائیگی میں مدد ملے گی۔پنشن کے نظام کو مزید بہتر کرنے کیلئے بھی دو اہم ترین اقدامات کئے گئے ہیں جن کے تحت ریٹا ئر ہونیوالے افراد کو تنخواہ کی ادائیگی والے پے رول کے تحت خود کار طریقہ سے 65فیصد پنشن پیشگی ادا کر دی جائے گی اور ان ریٹائرڈ افراد کو پنشن کی تمام درکار دستاویز ات کو پورا کرنے کیلئے ایک سال دیا جائے گا جبکہ ریٹائرڈ ہونیوالے سرکاری ملازمین کی شناخت کو آسان بنا دیا گیا ہے اور پنشنرز کو شنا ختی کارڈ جاری کئے جار ہے ہیں۔

اکا ؤنٹنٹ جنرل نے تقریب کے حاضرین کو بتایا کہ ماضی میں پنشنروں کو سرکاری طور پر شناخت، پنشن کی ادائیگی بر وقت شر وع ہونے، پنشن کی بحالی میں تاخیر اور خط وکتابت جیسے کئی مسائل کا سامنا تھا جبکہ ہم نے حالیہ ماضی میں بڑی انتھک اور مخلصانہ کوششوں سے ریٹائرڈ ہونیوالے اور پنشنرز حضرات کے مسائل کو حل کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈائر یکٹ کر یڈ ٹ سسٹم متعا رف کروائے جانے سے اب پنشن بک کی جگہ ماہانہ پنشن سلپ ہو گی لہٰذا پنشنرز کی دستاویز ات جیسے پنشنرز کارڈ اجراء کیاجا رہا ہے اور اس ضمن میں پنشنرز کے شناختی کارڈ کا اجر اء بھی کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اے جی پی آر اور اس کے ذیلی دفاتر میں پنشن کے سہولیاتی مراکز کو جدید ترین خطوط پر استوار کیاجا رہا ہے اور جلد ہی ملازمین کو ان کے کیسوں کی ادائیگیوں کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرنے کیلئے ایس ایم ایس سروس بھی شروع کر دی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…