بے نامی ایکٹ کے تحت مقدمات خصوصی بینچز کو بھیجنے کافیصلہ،سی پیک منصوبوں پر کام کرنیوالوں کیلئے ویزا میں توسیع،نئی گاڑیوں پر پریمیم ختم،وفاقی کابینہ نے بڑے فیصلوں کی منظوری دیدی

17  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی کابینہ نے بے نامی ایکٹ کے تحت مقدمات خصوصی بینچز کو بھیجنے،سی پیک منصوبوں پر کام کرنیوالوں کیلئے ویزا میں توسیع، خصوصی میڈیا ٹریبونلز قائم کر نے کی منظوری دیتے ہوئے کہاہے کہ خصوصی میڈیا ٹریبونل شکایت کا 90دن میں فیصلہ کرنے کے پابند ہونگے جبکہ معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ مریم نواز سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف حکومت اپیل دائر کریگی،

ذوالفقار بھٹہ کیس میں سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے کہ سزایافتہ شخص پارٹی عہدہ نہیں رکھ سکتا،خواجہ سراؤں کو ہیلتھ کارڈ کے اجراء کیلئے نادرا ڈیٹا بیس سے مدد لی جارہی ہے، وزارت اطلاعات و نشریات ملک بھر کے بڑے ہسپتالوں میں انفارمیشن سنٹر بنائیگی، وزیر اعظم نے مختلف وزارتوں میں خالی آسامیوں کو مقررہ وقت میں پر کرنے کی ہدایت کی ہے،وزیراعظم نے کابینہ کو مجوزہ دورہ امریکا پر اعتماد میں لیا، وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے سفیر بن کرامریکا جا رہے ہیں، اپنے دورے میں اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔منگل کو معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نے کابینہ کو اپنے مجوزہ دورہ امریکہ پر اعتماد میں لیا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم جنرل اسمبلی سے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرینگے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے دورہ امریکہ کا ایک نکاتی ایجنڈا”مسئلہ کشمیر“کو اجاگر کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اپنے دورے میں اہم رہنماؤں سے ملاقات کرینگے۔انہوں نے کہاکہ کابینہ اجلاس میں میڈیا سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون بن چکا ہے،وزیراعظم میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کابینہ میں فیصلہ کیا گیا کہ میڈیا کے شفاف کردار کو فروغ دیا جائے۔انہوں نے کہاکہ کابینہ نے فیصلہ کیا کہ خصوصی میڈیا ٹریبونلز قائم کیے جائیں۔انہوں نے کہاکہ ٹریبونلز کا مقصد میڈیا سے متعلق شکایات کا جلد ازالہ کرنا ہے،

خصوصی میڈیا ٹریبونل شکایت کا 90دن میں فیصلہ کرنے کے پابند ہونگے۔انہوں نے کہاکہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے اور وزیراعظم میڈیا کی آزادی پر ریقین رکھتے ہیں اس لیے حکومت ’اسپیشل میڈیا ٹربیونل‘ بنائے گی جس میں بشمول حکومت تمام اسٹیک ہولڈز کا احتساب ہو سکے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹریبونل کو اختیار حاصل ہو گا کہ شکایت پر میرا، آپ کا اور صحافتی اداروں کے مالکان سمیت تمام اسٹیک ہولڈز کا احتساب کر سکے گا۔فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ

شکایت پیمرا کے ’شکایت کونسل‘ سے نکل کر میڈیا ٹریبونل میں منتقل ہوجائیں گئیں، میڈیا ٹریبونل نئی اور زیر التوا شکایات یا مقدمات کا جائزہ لیگا۔انہوں نے کہاکہ اسپیشل میڈیا ٹریبونل کی سرپراستی اعلیٰ عدلیہ کرے گی اور ٹریبونل 90 دن کے اندر شکایت کا ازالہ کرے گا۔معاون خصوصی نے کہاکہ مریم نواز سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف حکومت اپیل دائر کریگی۔انہوں نے کہاکہ ذوالفقار بھٹو کیس میں سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے کہ سزایافتہ شخص پارٹی عہدہ نہیں رکھ سکتا۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے، فیصلے میں نائب صدر کے عہدے کو غیرفعال کہا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ کابینہ کو بتایا گیا کہ خواجہ سراؤں کیلئے بھی ہیلتھ کارڈ جاری کیے جا رہے ہیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعواننے کہاکہ خواجہ سراؤں کو ہیلتھ کارڈ کے اجراء کیلئے نادرا ڈیٹا بیس سے مدد لی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ وزارت اطلاعات و نشریات ملک بھر کے بڑے ہسپتالوں میں انفارمیشن سنٹر بنائیگی۔انہوں نے کہاکہ انفارمیشن سینٹر کا مقصد بزرگ اور

بے سہارا افراد کی معلومات میڈیا تک پہنچانا ہے،بے سہارا بزرگوں کیلئے مسکن کے نام سے خصوصی سینٹرز بھی قائم ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ نوجوانوں میں نشے کی روک تھام کیلئے 244بحالی مرکز قائم کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سی پیک منصوبوں پر کام کرنیوالوں کیلئے ویزا میں توسیع کی منظوری دی گئی ہے،کابینہ نے ای سی سی فیصلوں کی توثیق کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے مختلف وزارتوں میں خالی آسامیوں کو مقررہ وقت میں پر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ معاون خصوصی نے کہاکہ کیڈر اور نان کیڈر ملازمین کی تربیت کیلئے مجوزہ اصلاحات کی منظوری دی ہے،کابینہ نے نئی گاڑیوں پر پریمیم کے خاتمے کی منظوری دی ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پمز اصلاحات ایکٹ کے مسودے کی منظوری دی گئی ہے،ریلوے بورڈ میں پرائیویٹ ممبرکی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔وزیراعظم نے ملک بھر میں سرکاری زمینوں کے حوالے سے اعداد و شمار اکٹھا کرنے،وزیراعظم کی ڈینگی سے بچاؤ کیلئے صوبوں کو ممکنہ اقدامات کرنے اور دودھ سمیت دیگر غذائی اشیا میں ملاوٹ کی روک تھام کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم نے اجلاس میں اپنے مجوزہ دورہ امریکا پر کابینہ کو اعتماد میں لیا۔وزیراعظم کشمیریوں کے سفیر بن کر امریکا جارہے ہیں تاہم انہوں نے وزیراعظم نے خطے کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کوشش پر اظہار تشویش کیا



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…