جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

شہباز شریف کی رانا ثنا اللہ کے اہل خانہ سے ملاقات،اے این ایف کے کیس بارے تبادلہ خیال،بڑی یقین دہانی کرادی

datetime 17  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے منشیات برآمدگی کے الزام میں گرفتار پارٹی کے صوبائی صدر رانا ثنا اللہ کے اہل خانہ سے ملاقات کر کے یکجہتی کا اظہار کیا،شہباز شریف نے رانا ثنا اللہ کی اہلیہ کی ہمت کی تعریف کی اور داماد شہریار رانا کی سیاسی جدوجہد کو بھی سراہا۔  شہباز شریف نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں قیادت اور ساری جماعت آپ کے ساتھ کھڑی ہے او رآپ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔شہبازشریف نے رانا ثنااللہ کے اہل خانہ کو مکمل قانونی، سیاسی و اخلاقی تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کی سیاسی

جدوجہد کو ان کے مخالفین بھی تسلیم کرتے ہیں۔ذرائع کے مطابق پارٹی قائد محمد نواز شریف کی ہدایت پر شہباز شریف نے رانا ثنا اللہ کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ نواز شریف نے ہدایت کی کہ رانا ثنا اللہ کے اہل خانہ کو تنہا نہ چھوڑا جائے۔قبل ازیں رانا ثنا اللہ کی اہلیہ، بیٹی، نواسے اور داماد نے کیمپ جیل میں ان سے ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔ اہل خانہ نے دوپہر کا کھانا بھی ان کے ہمراہ کھایا۔ اس موقع پر اے این ایف کے کیس پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اہل خانہ کا کہناتھا کہ رانا ثنا اللہ کے حوصلے بلند ہیں اور وہ ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…