لندن(نیوزڈیسک)سلمان شہباز نے لندن میں سابق صدرپرویز مشرف سے ملاقات کی تصدیق کر دی، حیرت انگیز اعترافات، تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے اہم رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کی سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف سے ملاقات کی افواہوں کے بعد بالاخر شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہباز نے پرویزمشرف سے لندن میں ملاقات کا اعتراف کرلیا ہے،سلمان شہباز نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیاکہ لندن کے ہائڈ
پارک میں سابق صدر سے ملاقات ہوئی تھی، انہوں نے اس ملاقات کو اتفاقیہ قرار دیا، اس سوال پر کہ ملاقات کا مقصد کیاتھا اور اس دوران کیا گفتگو ہوئی سلمان شہبازنے کہا کہ میں نے ان کی صحت سے متعلق آگاہی حاصل کی اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ واضح رہے کہ سابق صدر جنرل(ر) پرویزمشرف ن لیگ اور نوازشریف کے بڑے مخالفین میں شمار کئے جاتے ہیں اور سیاسی حلقے سلمان شہباز کی پرویزمشرف سے ملاقات کے بارے میں طرح طرح کے تبصرے کررہے ہیں۔