جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

بجلی کے بھاری بلوں کیلئے ہو جائیں تیار!عوام کی جیبوں پر کتنے ارب کا ڈاکہ ڈالنے کی منصوبہ بندی ہونے لگی؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 17  ستمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(صباح نیوز)سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے)کی جنوری سے جون کے بقایا جات کی وصولیوں کے لیے درخواست جمع، صارفین سے بقایا جات وصولی سے ٹیرف میں فی یونٹ70پیسے اضافہ متوقع جبکہ ایک سال میں وصولی کی صورت میں ٹیرف میں45 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے بجلی صارفین پر63 ارب 36 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ ڈالنے کی تیار کر لی ہے۔ وصولیاں دو سہ ماہیوں کے بقایا جات کی مد میں کی جائیں گی۔سی پی پی اے کی جانب سے جنوری سے جون2019ء کے بقایا جات کی وصولیوں کیلئے درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔ درخواست پر نیپرا25 ستمبر کو سماعت کرے گا۔ درخواست میں2 سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں30 ارب26 کروڑ روپے سے زائد جبکہ آئیسکو، لیسکو اور فیسکو کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں33 ارب 14کروڑ روپے وصولی کی تجویز دی گئی ہے۔ دستاویز کے مطابق آئیسکو صارفین سے 3ارب 40کروڑ، لیسکو صارفین سے 11ارب 35کروڑ، گیپکو صارفین سے 1ارب 35کروڑ اور میپکو صارفین کی جیبوں سے 5ارب 54کروڑ روپے نکالنے تیاری کر لی گئی ہے۔اس کے علاوہ پیسکو 6ارب 44کروڑ، حیسکو 1ارب، کیسکو صارفین پر 10ارب 30کروڑ روپے اور سیپکو صارفین کی جیبوں سے ایک ارب 30کروڑ روپے نکالنے کی تیاریاں ہیں۔دستاویز کے مطابق زائد وصولیاں ہونے پر فیسکو صارفین کو 6ارب 92کروڑ روپے لوٹائے جائیں گے جبکہ ٹیسکو صارفین کو بھی 3ارب 70کروڑ روپے واپس کرنے کی تجویز ہے۔سارفین سے بقایا جات وصولی سے ٹیرف میں فی یونٹ 70پیسے اضافہ متوقع ہے جبکہ ایک سال میں وصولی کرنے کی صورت میں ٹیرف میں 45پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…