جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ اہم ہے،سی پیک روٹ کے ذریعے چین کیا حاصل کرے گا؟چینی سفیرنے واضح کردیا

datetime 16  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی) چین کے سفیر یاو ٗجنگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ اہم ہے، سی پیک روٹ کے ذریعے چین اپنی تجارت مغرب کے ساتھ منسلک کر سکے گا اور تجارتی رابطے جوڑنے کے لیے پاکستان مشرق اور مغرب کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرے گا۔ راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں چین کی 70ویں سالگرہ کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ سی پیک کے پہلے مرحلے میں گوادر پورٹ کی تعمیر اور توانائی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں

اور اس مضبوط بنیاد کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اب نجی شعبے کو آگے آنا ہو گا، خصوصی اقتصادی زونز میں پرائیویٹ سیکٹر کے لیے کئی مواقع ہیں۔تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور پاک چین تجارتی روابط بڑھانے میں راولپنڈی چیمبرایک فعال چیمبر کا کردار ادا کر رہا ہے۔  چینی سفارتخانہ آ ر سی سی آئی کو چین کے تجارتی ادارے کے ساتھ بڑی شراکت داری کے لیے بھرپور تعاون اور معاونت کرے گا۔ سیمنٹ اور کنسٹرکشن کے شعبے میں پاکستان کے نجی شعبے کے لیے اہم موقع ہے کہ وہ وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی روابط استوار کرے۔ چین مکمل راہنمائی اور تعاون کر ے گا۔  کشمیر کے حوالے سے چین کے حالیہ کردار پر اظہار خیال کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ چین صورتحال کو پیچیدہ کرنے والے کسی بھی یک طرفہ اقدام کی مخالفت کرتا ہے۔ پاکستان کے ساتھ چین کے تعلقات کئی عشروں پر محیط ہیں اور یہ باہمی احترام پر مبنی ہیں۔ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں چین پاکستان کے ساتھ ثقافتی، تعلیم، صحت اور سیاحت کے شعبے میں دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم کرے گا۔ چین کے پاکستان کے ساتھ آزاد تجارتی معائدے کے دوسرے مرحلے میں تین سو تیرہ اشیا پر ٹیرف کی چھوٹ دی گئی ہے۔ پاکستانی ایکسپورٹرز ان مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں۔ اس سے قبل صدر چیمبر ملک شاہد سلیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ چین کے ساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے وفود کے تبادلے ضروری ہیں۔ حال ہی میں راولپنڈی چیمبر کا نو رکنی تجارتی وفد

چین کا پندرہ روزہ دورہ مکمل کر کے آیا ہے۔ جس سے چین کے ساتھ تجارتی و اقتصادی تعلقات مزید مربوط کرنے میں مدد ملے گی۔ گروپ لیڈر سہیل الطاف نے کہا کہ کشمیر پر واضح اور دو ٹوک موقف اٹھانے پر تاجر برادری چین کی مشکور ہے۔ سی پیک کے ذریعے پاکستان کی معاشی سمت نئی جہت اختیار کرے گی۔ اس موقع پر چین کے یوم جمہوریہ کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر محمد بدر ہارون، نائب صدر فیاض قریشی، سابق صدور، مجلس عاملہ کے اراکین اور چیمبر ممبر ان کی کثیر تعداد موجود تھی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…