جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

والد کی شہادت کے 22سال بعد بیٹا بھی پاک فضائیہ میں شامل ،انزہ ندیم یہاں تک کیسے پہنچے؟جان کر آپ بھی انکے جذبے کو سراہیں گے

datetime 16  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فضائیہ کے اسکوارڈن لیڈر شہید محمد ندیم قاسمی کی جگہ 22 سال بعد ان کے بیٹے نے لے لی،میڈیا رپورٹس کے مطابق 10 ستمبر 1997 کو محمد ندیم قاسمی نے اس وقت جام شہادت نوش کیا جب ان کے طیارے کو رن وے پر حادثہ پیش آیا۔سرحدوں کا دفاع کرنے والے محمد ندیم قاسمی کی شہادت کے وقت ان کے بیٹے انزہ ندیم قاسمی کی عمر3 برس تھی۔اب انزہ ندیم بطورفلائٹ لیفٹیننٹ پاک فضائیہ میں اسی

اسکوارڈن کا حصہ ہیں جس میں ان کے والد اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں ۔ٹوئٹر پر ہارون نامی صارف نے بتایا کہ محمد ندیم قاسم ان کے بھائی کے دوست تھے ۔ انہوں نے یہ بتایاکہ وہ محمد ندیم قاسمی سے 94ء میں یوم دفاع کے موقع پر سرگودھا ائیر بیس پر ملاقات بھی کر چکے ہیں ۔پی ٹی آئی کی رکن صوبائی اسمبلی مومنہ باسط نے بھی اپنے ایک ٹوئٹ میں تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے پاک فضائیہ کے اس سپوت کا تذکرہ کیاہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…