اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی وی ،پارلیمنٹ حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی علیم خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ ، 30 ستمبر کو حاضری یقینی بنانے کا حکم ۔نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی وی ،پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی،علیم خان کے وکیل شاہد نسیم گوندل ،راجہ جواد عباس کی عدالت میں
پیش ہوئے،وکیل نے کہا کہ غلطی سے گزشتہ سماعت پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر نہ کر سکا، عدالت سے استدعاہے کہ علیم خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کئے جائیں،عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے علیم خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے اورعلیم خان کو 30 ستمبر کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔