اسلام آباد (این این آئی)وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ابھی کوئی ڈیل نہیں ہورہی، ممکن ہے آئندہ دس ٗ پندرہ روز میں نوازشریف سے بات ہو، مولانا فضل الرحمان کو سمجھنا چاہیے دھرنوں کیلئے یہ وقت صحیح نہیں، مذاکرات کے لیے شہباز شریف بہتر پوزیشن میں آرہے ہیں،شہباز شریف بھی مولانا فضل الرحمان کو سمجھانے کی کوشش کریں گے،وزیراعظم نے مجھے کہا وزیراعلیٰ عثمان بزدار ہی رہیں گے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ عثمان بزدار کی پنجاب میں کارکردگی بہتر ہے،عثمان بزدار شریف آدمی ہیں،ان پر کرپشن کاکوئی کیس نہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم سے عثمان بزدار سے متعلق بات کی،وزیراعظم نے مجھے کہا وزیراعلیٰ عثمان بزدار ہی رہیں گے۔ انہوں نے ایک بار پھر الزام عائد کیا کہ شہباز شریف نواز شریف سے زیادہ کرپٹ ہیں،شہباز شریف نے پنجاب میں جتنی لوٹ مار کی کسی نے نہیں کی۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ مذاکرات کے لیے شہباز شریف بہتر پوزیشن میں آرہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شہباز شریف بھی مولانا فضل الرحمان کو سمجھانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کو سمجھنا چاہیے دھرنوں کیلئے یہ وقت صحیح نہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ابھی کوئی ڈیل نہیں ہورہی لیکن شہباز شریف رابطے میں ہیں، شہباز شریف دوبارہ سرگرم ہوگئے ہیں اور رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ ممکن ہے آئندہ 10،15 دن میں نواز شریف سے بات ہو۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی بیماری سے متعلق ایک ڈیڑھ ماہ سے کوئی خبر نہیں آئی۔ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ابھی کوئی ڈیل نہیں ہورہی، ممکن ہے آئندہ دس ٗ پندرہ روز میں نوازشریف سے بات ہو، مولانا فضل الرحمان کو سمجھنا چاہیے دھرنوں کیلئے یہ وقت صحیح نہیں، مذاکرات کے لیے شہباز شریف بہتر پوزیشن میں آرہے ہیں،شہباز شریف بھی مولانا فضل الرحمان کو سمجھانے کی کوشش کریں گے