لاہور(این این آئی)پنجاب کابینہ کی تعداد 46تک پہنچنے کے بعد تاریخ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔رپورٹ کے مطابق ملک اسد کھوکھر کے بطور وزیر حلف اٹھانے کے بعد وزرا ء کی تعداد 36 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ کابینہ میں وزیر اعلیٰ کے پانچ خصوصی مشیر بھی شامل ہیں۔عون چوہدری کو ہٹائے جانے کے بعد آصف محمود کو مشیر تعینات کیا گیا
جبکہ ابھی وزیراعلیٰ کے ترجمان کی تعیناتی باقی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلی کے ترجمان بھی مشیر کے اختیارات استعمال کرتے ہیں۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہمارے دور میں اڑتیس رکنی کابینہ پر اعتراض کیا جاتا تھا اور اب پنجاب میں جہازی سائز کی کابینہ ہے مگر کام کچھ نہیں ہو رہا۔