اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹرمولاناعبدالغفورحیدری نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن دھرنے میں شامل نہ ہونے کی غلطی کی متحمل نہیں ہوسکتی،پیپلز پارٹی اور ن لیگ ساتھ نہ بھی آئیں تو لوگوں کا سیلاب ہوگا،چارٹرآف ڈیمانڈمیں عمران خان کا استعفا،اسمبلیوں کی تحلیل،نئے الیکشن شامل ہیں۔ ایک انٹرویو میں جے یوآئی (ف) کے سینیٹرمولاناعبدالغفورحیدری نے کہا کہ ہمیں لوگ کہہ رہے ہیں کہ اب وعظ ونصیحت نہ کرو اسلام آباد لے کرچلو،بلاول بھٹو کا شکریہ کہ انھوں نے
سیاسی و اخلاقی حمایت کا کہا۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے جیالے ہماری صفوں میں شامل ہوں گے،مسلم لیگ ن دھرنے میں شامل نہ ہونے کی غلطی کی متحمل نہیں ہوسکتی۔عبد الغفورحیدری نے کہا کہ جس حکومت کو ٹھیک نہیں سمجھتے اس کے خلاف آخر تک جائیں گے،وزیر داخلہ کہتے کہ ہم نے اسلام آباد نہیں آنا توپھرانہیں کیا پریشانی اورخوف ہے؟پیپلز پارٹی اور ن لیگ ساتھ نہ بھی آئیں تو لوگوں کا سیلاب ہوگا،چارٹرآف ڈیمانڈمیں عمران خان کا استعفا،اسمبلیوں کی تحلیل،نئے الیکشن شامل ہیں۔