سکھر(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ سومرو کا گھر کنڈا کنکشن سے چلنے انکشاف ہوا ہے۔یہ انکشاف سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی (سیپکو) کی پنوعاقل میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کے دوران ہوا۔چوری کی بجلی سے گھر میں موجود ایئر کنڈیشنز اور دیگر برقی آلات سے قومی خزانے کو ماہانہ لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگایا جارہا تھا۔
سیپکو کے مطابق رکن قومی اسمبلی کے گھر کے چار غیرقانونی کنکشن کاٹ دیئے ہیں۔اس کے علاوہ پیپلزپارٹی کے رہنما آفتاب سومرو کے گھر کا کنکشن بھی کاٹا گیا ہے۔سیپکو نے بتایا کہ پانچ لاکھ سے زائد بقایا جات کی وجہ سے آفتاب سومرو کا کنکشن کاٹا گیا ہے۔سیپکو چیف کے حکم پر بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے۔