اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں آگ لگ گئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے کی پرواز لاہور سے جدہ کے لیے روانہ ہوئی تھی لیکن حدود سے باہر نکلتے ہی اس میں آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد جہاز کو ہنگامی طور پرلینڈ کروا لیا گیا جبکہ آگ بجھانے والی گاڑیاں آگ بجھانے
کی کوشش میں مصروف ہیں۔ جہاز اس وقت لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ کر چکا ہے جبکہ مسافر جہاز کے اندر ہی موجود ہیں اور مسافروں کی جانب سے خوف کے باعث چیخ و پکار بھی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق آگ جہاز کے انجن نمبر 1میں لگی ہے جسے بجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن تاحال کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔