اسلام آباد(آن لائن) نیب کی انسداد بدعنوانی کارروائیوں میں عالمی عدم تعاون بڑی رکاوٹ بن گیا۔ ایک سال میں باہمی قانونی معاونت کے لئے بیرون ملک بھیجے گئے 50 خطوط میں سے 5 کا جواب آیا۔ نواز شریف کی بیرون ملک جائیدادوں و کمپنیوں سے متعلق بھی خط کا جواب نہیں آیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ نیب کی انسداد بدعنوانی کارروائیوں میں عالمی عدم تعاون بڑی رکاوٹ
بن رہا ہے۔ نیب کی جانب سے ایک سال میں باہمی قانونی معاونت کے لئے بیرون ملک 50 خطوط لکھے گئے جن میں 5 کا جواب آیا اور باقی 45 خطوط کا جواب کسی ملک نے نہیں دیا۔ جن میں نواز شریف کی بیرون ملک جائیدادوں و کمپنیوں سے متعلق خط بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ بیرون ملک مطلوب 7 ملزمان کی حوالگی کی درخواست بھی کی گئی ہے اس کا جواب بھی تاحال نہیں دیا گیا۔