راجن پور (این این آئی)راجن پور میں نوجوان کی ناک کاٹ دی گئی، متاثرہ نوجوان کو بچانے کے دوران ڈنڈوں کے وار سے مزید 3افراد زخمی ہوگئے۔راجن پورکی تحصیل روجھان میں نوجوان کی ناک کاٹ دی گئی،پولیس کے مطابق نوجوان مخالف برادری کی لڑکی کے ساتھ کھیتوں میں بیٹھا ہوا تھا کہ لڑکی کے گھروالوں نے نوجوان کی ناک کاٹ دی اورتشدد کیا۔
نوجوان کوبچانے کے دوران ڈنڈوں کے وارسے 3افرادزخمی ہوگئے ،زخمیوں کوتحصیل ہسپتال روجھان متنقل کردیاگیا ۔متاثرہ شخص حسین کے اہل خانہ نے الزام لگایاہے کہ مویشی غلطی سے کھیت میں چلے گئے تھے،جس پر کھیت کے مالک نے حسین کی ناک کاٹ دی۔پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔